: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آئیووا،18اپریل (ایجنسی) ماہرین کا خیال ہے کہ خواہ تیز دوڑا جائے یا آہستہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے ٹیکساس میں واقع کواوپر انسٹی ٹیوٹ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے جس میں جاگنگ کی عادت اور موت کے درمیان تعلق تلاش کیا گیا ہے جو اس سے قبل کی گئی تحقیقات کی تصدیق کرتا ہے۔ خواہ روزانہ آپ کتنا ہی چلیں یا کتنی ہی رفتار سے دوڑیں اس سے قبل ازوقت موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل
سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے 55 ہزار بالغ افراد کا جائزہ لے کر انکشاف کیا تھا روزانہ صرف 7 منٹ دوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد ایک اور سروے میں اگلے 15 برس تک شرکا کا جائزہ لیا جاتا رہا کہ مرنے والے 3 ہزار افراد میں ایک تہائی (33 فیصد) اموات ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی تھیں۔
اس رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک پروفیسر ڈک چل لی نے بتایا کہ اس سروے میں ہم نے ایک گھنٹے، دو گھنٹے یا تین گھنٹے فی ہفتہ دوڑنے کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔ ان میں سے بعض شرکا نے اعتراف کیا کہ وہ فی ہفتے اوسط دو گھنٹے تک دوڑتے ہیں۔